ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سلطان پور۔ نریندر مودی نے ملک کو بیچ دیا ہے:راہل گاندھی

سلطان پور۔ نریندر مودی نے ملک کو بیچ دیا ہے:راہل گاندھی

Sat, 04 May 2019 23:30:31    S.O. News Service

سلطان پور،04/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ سال 2014 میں کئے گئے اپنے وعدوں پر اس وقت ایک لفظ بھی نہیں بول پا رہے ہیں۔راہل نے سلطانپور سے کانگریس امیدوار سنجے سنگھ کی حمایت میں منعقد جلسہ عام میں کہا کہ مودی اس بار الیکشن میں اپنے پرانے وعدوں کے بارے میں ایک بھی لفظ نہیں بول پا رہے ہیں۔مودی یہ بتادیں کہ سال 2019 کے بعد وہ نوجوانوں کو روزگار کس طرح دیں گے۔انہوں نے کہا اگر مودی میں طاقت ہوتی تو وہ کہتے کہ سال 2014 میں میں نے جوش میں آکر ہر سال دو کروڑ روزگار دینے کی بات کہہ دی تھی۔مگر اس شخص میں طاقت نہیں ہے۔ پورا ہندوستان سمجھ گیا ہے کہ اس چوکیدارنے امبانی، نیرومودی، وجے مالیا اور میہل چوکسی کی چوکیداری ہے۔وہ ان لوگوں کے خلاف کھڑے نہیں پائے ہیں۔انہوں نے پورے ملک کو بیچ دیا۔ راہل نے کہا اس چوکیدار نے ملک سے جھوٹ بولا ہے۔ مودی سے پارلیمنٹ میں رافیل خریداری معاملے پر چار سوال پوچھے تھے، مگر وہ نظریں تک نہیں ملا سکے۔کرناٹک، گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں لڑ چکا ہوں۔اب 2019 میں بھی لڑ رہا ہوں۔


Share: